2006 میں تخلیق شدہ، ADP نان فارم ایمپلائمنٹ چینج گزشتہ ماہ میں بغیر کاشتکاری کے پیدا ہونے والی نئی ملازمتوں کی تعداد کا ایک اندازہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ رپورٹ زیادہ وسیع پیمانے پر پیروی کی جانے والی نان فارم پے رول رپورٹ کا پیش خیمہ ہے، جو دو دن بعد جمعہ کو جاری کی جاتی ہے۔ اس کا استعمال نان فارم پے رول رپورٹ سے متعلق اندرونی خبریں سامنے رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے مگر اس نے ماضی میں حجم کے حوالے سے کچھ انحراف ظاہر کیا ہے۔
یہ انڈیکیٹر اجرتوں کی افراط زر سے متعلقہ اعداد و شمار جمع کرتا ہے، خاص طور پر نان فارم ملازمین کو ادا کی جانے والی اجرت میں اضافہ کی معلومات جمع کرتا ہے۔ جب کارپوریشنوں اور کاروباری اداروں کو زیادہ اجرت ادا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو یہ اضافہ جلد ہی صارفین کی طرف منتقل ہوتا نظر آئے گا، اس طرح اجرت کی افراط زر کو صارفین کی افراط زر میں پیشگی طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس انڈیکیٹر میں نظر آنے والے اعلیٰ رجحانات کا ملک کی کرنسی پر مثبت اثر پڑتا ہے، کیونکہ اجرت کی افراط زر صارفین کی افراط زر کا باعث بنتی ہے اور صارفین کے لیے افراط زر ایک مضبوط معیشت سے وابستہ ہوتی ہے۔
بیج بک فیڈرل ریزرو برانچوں سے ان کے اپنے ایریا میں معیشت کی مضبوطی پر علاقائی معلومات اکٹھی کرتی ہے۔ یہ معلومات FOMC (فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی) کی مانیٹری پالیسی میٹنگز سے دو ہفتے قبل جمع کی جاتی ہے۔ شرح سود کے مستقبل پر غور کرتے وقت FOMC بیج بک کا استعمال کرے گا۔
PMI کا مطلب ہے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس۔ شکاگو میں اندازہ شدہ (بنیادی طور پر ریاست ہائے متحدہ کے وسط مغربی علاقے کے لیے مجتمع شدہ) شکاگو PMI نیشنل کا انعقاد ایسوسی ایشن آف پرچیزنگ مینیجرز (NAPM) کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ رپورٹ شائع ہونے سے پہلے ایریا کے پرچیزنگ مینیجرز کا ان کی فرم کی موجودہ صورتحال پر سروے کیا جاتا ہے، خاص طور پر کہ آیا فرم کی خریداری کی سرگرمی گزشتہ ماہ کی سرگرمی سے کم، زیادہ یا اس کے برابر رہی ہے۔ 'سرگرمی' کا لفظ روزگار، انوینٹریز، قیمتوں، آرڈرز، آؤٹ پٹ وغیرہ کے حوالے سے ہے۔ انڈیکیٹر توسیع، یا اس کی کمی کا اندازہ لگانے کے لیے 50 کی ریڈنگ استعمال کرتا ہے۔ 50 سے اوپر کی ریڈنگ سے اس اریجن میں اقتصادی توسیع کی نشاندہی ہو گی۔
ایک ماہانہ سروے میں جواب دہندگان سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ معیشت کی مستقبل کی قوت کا ایک اندازہ لگائیں اور جائزہ لیں۔ صارفین کی مثبت رائے کا یقیناً معیشت کی مضبوطی یا کمزوری، اور بالآخر ملک کی کرنسی پر مثبت اثر پڑے گا۔ جب صارفین کا اعتماد زیادہ ہوتا ہے تو اشیا اور خدمات کی خریداری میں بھی اضافہ ہوتا ہے، اس طرح معاشی ترقی کو تحریک ملتی ہے۔
مشی گن یونیورسٹی کے ذریعے کئے گئے ماہانہ سروے میں 500 جواب دہندگان سے پوچھا گیا ہے کہ وہ معیشت کی موجودہ اور مستقبل کی طاقت دونوں کا اندازہ لگائیں اور جائزہ لیں۔ صارفین کی مثبت رائے کا یقیناً معیشت کی مضبوطی یا کمزوری، اور بالآخر ملک کی کرنسی پر مثبت اثر پڑے گا۔ جب صارفین کا اعتماد زیادہ ہوتا ہے تو اشیا اور خدمات کی خریداری میں بھی اضافہ ہوتا ہے، اس طرح معاشی ترقی کو تحریک ملتی ہے۔
مرکزی پائیدار سامان کے آرڈرز بنیادی طور پر اسی ڈیٹا کو رپورٹ کرتے ہیں جیسا کہ 'پائیدار سامان کے آرڈرز' منفی اس ڈیٹا کے جس میں ٹرانسپورٹیشن کے پرزہ جات شامل ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہوائی جہاز اور آٹوموبائل کے پرزوں کی خریداری کے آرڈر میں اکثر مختصر مدت کے لیے تیزی سے اضافہ دیکھا جاتا ہے – اس طرح کی تعداد مجموعی رجحان کی شفافیت کو کمزور کرتی ہے۔ اسی طرح، مرکزی پائیدار سامان کے آرڈرز کو عام طور پر پائیدار سامان کے آرڈرز کے مقابلے زیادہ وسیع پیمانے پر ملاحظہ کیا جاتا ہے۔ مرکزی پائیدار سامان کے آرڈرز تین سال سے زیادہ کی شیلف لائف والی مصنوعات کے لیے مینوفیکچررز کے ذریعے خریداری کے آرڈرز کی کُل قیمت کا ایک اندازہ ہے۔ اس انڈیکیٹر کو ٹریڈرز بنیادی طور پر اس وجہ سے بغور دیکھتے ہیں کہ اس کا معیشت کے مستقبل کے بارے میں کیا کہنا ہے۔ جب خریداری آرڈرز کی کُل قیمت گزشتہ ماہ سے زیادہ ہو تو یہ امید کی جا سکتی ہے کہ مینوفیکچررز پر زیر التواء آرڈرز کو بھرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا، اور اس طرح روزگار میں ممکنہ طور پر اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ جب خریداری کے آرڈرز میں اضافے کے براہ راست نتیجہ کے طور پر پیداواری صلاحیت اور روزگار میں اضافے کی توقع کی جاتی ہے تو آنے والے مہینوں میں جی ڈی پی (مجموعی ملکی پیداوار) میں اضافہ دیکھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
PCE کا مطلب ہے ذاتی استعمال کے اخراجات؛ مرکزی PCE پرائس انڈیکس صارفین کی افراط زر کی شرح کا ایک اندازہ ہے، جیسا کہ اشیاء اور خدمات کی خریداری کے وقت دیکھا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر، PCE بھی CPI (کنزیومر پرائس انڈیکس) سے بہت ملتا جلتا ہے، باریک سا فرق یہ ہے کہ PCE اشیا اور خدمات کے اندر نظر آنے والی قیمتوں کی تبدیلیوں کی سطح کا اندازہ لگاتا ہے، خاص طور پر وہ جن کا ہدف (پیداواری صارفین کے برعکس) انفرادی صارفین ہوتے ہیں جیسا کہ دیگر اقتصادی اشاریوں کا معاملہ ہے، مرکزی PCE قیمت انڈیکس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ اعدادوشمار کو عام انڈیکیٹر میں شامل کرنے سے باہر رکھا گیا ہے۔ اس صورت میں، مرکزی PCE خوراک اور انرجی کو باہر رکھتی ہے کیونکہ اس طرح کی ماہانہ خریداری میں اتار چڑھاؤ صارفین کے رجحانات کو کم کر سکتا ہے۔ فیڈرل ریزرو، صارفین کی افراط زر پر واضح نظر رکھنے کے لیے اس انڈیکیٹر کو ترجیح دیتا ہے، اس وجہ سے ٹریڈر مرکزی PCE کا بغور جائزہ لیتے ہیں۔
طریقہ ہائے کار اور وسائل سے متعلق امریکی ایوان کی کمیٹی ایک سماعت کرے گی تاکہ ایشیائی خطے کے ممالک کی جانب سے کرنسی میں ممکنہ ہیرا پھیری کے ممکنہ شواہد کا جائزہ لیا جا سکے۔ چین اور جاپان کو بغور دیکھا جائے گا۔ اس کے بعد کمیٹی سفارش کرے گی کہ آیا امریکہ کو کارروائی کرنی چاہیے یا نہیں، اور یہ دیکھا جائے گا کہ اس کا سب سے قابلِ غور حل کیا ہے۔
پائیدار اشیاءکے آرڈرز تین سال سے زیادہ کی شیلف لائف والی پراڈکٹس کے لیے مینوفیکچررز کے ذریعے دیے گئے خریداری کے آرڈرز کی کُل قیمت کی نسبت ایک اندازہ ہے، یعنی آٹوموبائلز اور پرزے، آلات، ہوائی جہاز اور پرزے، کمپیوٹر ز، وغیرہ۔ اس انڈیکیٹر کو ٹریڈرز بغور دیکھتے ہیں۔ بنیادی طور پر اس وجہ سے کہ اس کا معیشت کے مستقبل پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ جب خریداری کے آرڈرز کی کُل قیمت گزشتہ مہینوں سے زیادہ ہو تو یہ امید کی جا سکتی ہے کہ مینوفیکچررز پر زیر التواء آرڈرز کو بھرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا، کیونکہ اس طرح روزگار میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ جب خریداری کے آرڈرز میں اضافے کے براہ راست نتیجہ کے طور پر پیداواری صلاحیت اور روزگار میں اضافے کی توقع کی جاتی ہے تو آنے والے مہینوں میں جی ڈی پی (مجموعی ملکی پیداوار) میں اضافہ دیکھنے کے امکانات زائد ہوتے ہیں۔
ECI کا مطلب ہے ایمپلائمنٹ کاسٹ انڈیکس، جو غیر سرکاری ملازمین کو ادا کی جانے والی تنخواہوں، اجرتوں اور مراعات میں مہنگائی کی شرح کا ایک اندازہ ہے۔ اجرت کی افراط زر کی شرح میں اضافے کو کسی ملک کی کرنسی کے لیے مثبت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اجرت کی افراط زر براہ راست صارفین کی افراط زر سے منسلک ہے؛ جب آجروں کو زیادہ اجرت کی قیمتیں ادا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو تلافی کے طور پر جلد ہی صارفین کے لیے بھی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ٹریڈر زیر التواء صارفین کی افراط زر کا اندازہ لگانے کے ایک ذریعہ کے طور پر اجرت کی افراط زر پر نظر رکھتے ہیں، جو یقیناً جی ڈی پی (مجموعی ملکی پیداوار) کو متاثر کرے گی۔
ہر ماہ نیشنل ایسوسی ایشن آف رئیلٹرز ایک رپورٹ جاری کرتی ہے جس میں گزشتہ ماہ فروخت کیے گئے گھروں کی تعداد کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ گھروں کی موجودہ فروخت اور نئے گھروں کی فروخت نے 2007 کے آغاز سے ٹریڈرز کی طرف سے اجتماعی طور پر زیادہ قدر پائی ہے، جب امریکہ میں سب-پرائم لینڈنگ جانچ پڑتال کی زد میں آنے لگ گئی تھی۔ زیادہ تر ٹریڈرز گھروں کی موجودہ فروخت کو ان دونوں کے مابین زیادہ اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔
یہ ریلیز مجموعی ملکی مصنوعات پر سہ ماہی نظر ہے، اور نظرثانیاں اگلے دو ماہ میں کی جائیں گی۔ مجموعی ملکی پیداوار کو کسی ملک کی مجموعی اقتصادی حالت کا سب سے وسیع، سب سے زیادہ جامع بیرومیٹر سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک مخصوص مدّت کے دوران کسی ملک (ملکی سطح پر) میں تیار کی جانے والی حتمی اشیا اور خدمات پر تمام مارکیٹ ویلیوز کا اندازہ لگاتا ہے۔ کسی ملک کی جی ڈی پی میں دیکھا جانے والا بڑھتا ہوا رجحان ظاہر کرتا ہے کہ مذکورہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ نتیجے کے طور پر غیر ملکی سرمایہ کار اس ملک کے بانڈ اور اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ شرح سود میں اضافے کو بڑھتے ہوئے جی ڈی پی کی پیروی کے طور پر دیکھنا کوئی معمولی بات نہیں ہے، کیونکہ مرکزی بینکوں کا اپنی بڑھتی ہوئی معیشتوں پر اعتماد بڑھے گا۔ بڑھتی ہوئی جی ڈی پی اور ممکنہ طور پر زیادہ شرح سود کا امتزاج عالمی سطح پر اس ملک کی کرنسی کی مانگ میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ قومی آمدنی اور پراڈکٹ اکاؤنٹس (NIPAs) کے حصّے کے طور پر جی ڈی پی کا حساب لگایا جاتا ہے اور سہ ماہی کی بنیاد پر رپورٹ کیا جاتا ہے۔ NIPAs کو کامرس ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف اکنامک اینالسس (BEA) کے ذریعے تشکیل دیا گیا تھا اور اس کے ذریعے برقرار رکھا جاتا ہے۔ NIPAs امریکہ کی قومی پیداوار، پروڈکشن، اور آمدن کی تقسیم کے حوالے سے دستیاب ڈیٹا کا سب سے جامع مجموعہ ہیں۔ ہر جی ڈی پی رپورٹ میں درج ذیل شامل ہوتے ہیں:
بنیادی جی ڈی پی (مجموعی گھریلو پیداوار) کے اعداد و شمار کے علاوہ حکومت جی ڈی پی ڈیفلیٹر بھی جاری کرتی ہے۔ جی ڈی پی ڈیفلیٹر رپورٹ برائے نام اور حقیقی جی ڈی پی کے مابین فرق کو شائع کرتی ہے۔ رپورٹ میں سالانہ سہ ماہی افراط زر کی شرح کا اندازہ لگایا جاتا ہے جو کہ تمام اقتصادی سرگرمیوں پر لاگو ہوتا ہے۔
فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC)، جو کہ امریکی مرکزی بینک کی گورننگ باڈی ہے، ہر سال آٹھ بار شرح سود کی اسٹیٹمنٹ شائع کرتی ہے۔ شاید تمام معاشی انڈیکیٹرز کا مرکز شرح سود کے فیصلوں سے متعلقہ ہے۔ درحقیقت، زیادہ تر اس پر بحث کریں گے کہ دیگر اقتصادی انڈیکیٹر ایک متوسط ٹریڈر کے لیے زیر التواء شرح سود کی تبدیلیوں کا اندازہ لگانے کے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ اسٹیٹمنٹ کے زیادہ تر حصّے میں مختلف اقتصادی عوامل کی وضاحت شامل ہے جنہوں نے ملک کی قلیل مدتی شرح سود کے لیے شرحوں میں تبدیلی (یا اس کی کمی) کو متاثر کیا، جسے "فیڈ فنڈز کی شرح" بھی کہا جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ دور نگاہی بھی شامل ہوگی کہ اگلی شرح سود کا فیصلہ کیا ہو سکتا ہے۔ قلیل مدتی سود کی شرح کسی بھی بڑی مالیاتی مارکیٹ میں ٹریڈرز کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ اس حقیقت کی وجہ سے ہے کہ اعلیٰ سود کی شرح غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جو سب سے کم ممکنہ خطرے کے بدلے زیادہ سے زیادہ ممکنہ ریٹرن کے خواہاں ہوتے ہیں۔ مرکزی بینک قیمتوں کے استحکام کے حوالے سے سب سے زیادہ فکر مند ہوتے ہیں۔ اگر افراطِ زر کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہو تو قیمتوں کو واپس نیچے لانے کی کوشش میں شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا۔ عالمی سطح پر، کہا جاتا ہے کہ بڑھتی ہوئی شرح سود غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ کو راغب کرتی ہے، جس کے نتیجے میں، عالمی سطح پر کسی ملک کی کرنسی کی طلب اور قدر میں اضافہ ہو گا۔ تجربہ کار ماہرین اقتصادیات افراطِ زر اور شرح سود کے مابین تعلق کو سمجھتے ہیں، یعنی افراط زر زیادہ شرح سود سے پہلے ہوتا ہے، جو بالآخر کسی ملک کی کرنسی کی عالمی مانگ میں اضافہ کرتا ہے۔
ISM مینوفیکچرنگ انڈیکس ایک ماہانہ رپورٹ ہے جو انسٹی ٹیوٹ آف سپلائی مینجمنٹ کی طرف سے جاری کی جاتی ہے جو گزشتہ ماہ ہونے والی مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کی مقدار کو ٹریک کرتی ہے۔ انڈیکس کی قدریں 0 اور 100 کے مابین ہوتی ہیں۔ اگر سرگرمی میں کمی کی وجہ سے انڈیکس کی قدر 50 سے نیچے ہو تو، یہ معاشی کساد بازاری کی نشاندہی کرتی ہے، خاص طور پر اگر یہ رجحان کئی ماہ تک جاری رہے۔ 50 سے زیادہ کی قدر ممکنہ طور پر اقتصادی ترقی کے دور کی نشاندہی کرتی ہے۔
یہ مینوفیکچرنگ انڈیکیٹر، انسٹی ٹیوٹ آف سپلائی منیجمنٹ کی طرف سے منعقد شدہ ہوتا ہے، جو کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں قیمتوں کی افراط زر کا اندازہ لگانے کی کوشش میں 400 فرموں کا سروے کرتا ہے۔ فرموں سے پوچھا جاتا ہے کہ آیا اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے یا نہیں۔
ISM کا معنی انسٹی ٹیوٹ آف سپلائی مینجمنٹ ہے۔ نان مینوفیکچرنگ انڈیکس یقیناً خدمات کے شعبے کے نان مینوفیکچرنگ حصّے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ امریکہ میں یہ مینوفیکچرنگ انڈیکس ہر بڑی مالیاتی مارکیٹ میں ٹریڈرز کی طرف سے بغور ملاحظہ کیا جاتا ہے۔ رپورٹ شائع ہونے سے پہلے خریداری پر مامور مینیجرز سے معاشی عوامل کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے سروے کیا جاتا ہے؛ یعنی نئے آرڈرز، انوینٹریز، پروڈکشن، روزگار، وغیرہ جیسے عوامل کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ ٹریڈرز اس انڈیکیٹر پر نظر رکھتے ہیں کیونکہ یہ اعداد و شمار میں (لیڈنگ انڈیکیٹر) بن جاتا ہے جو بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خریداری پر مامور مینیجرز اپنی کمپنی کی کارکردگی پر پیشگی نظر رکھتے ہیں۔ انڈیکیٹر توسیع، یا اس کی کمی کے اندازے کے لیے 50 کی ریڈنگ کا استعمال کرتا ہے۔ 50 سے اوپر کی ریڈنگ سے معاشی توسیع کی نشاندہی ہو گی۔
نیو ہوم سیلز مقررہ مدت میں (عام طور پر مہینے میں ایک بار رپورٹ کیے گئے) فروخت شدہ یا برائے فروخت نئے نجی ملکیتی مکانات کی تعداد کی معلومات فراہم کرتا ہے۔ اقتصادی ماہرین کرایہ کی شرح میں تبدیلی اور نئے گھر کی فروخت کے مابین تعلق کو نوٹ کرتے ہیں۔ یعنی کہ نئے گھر کی فروخت کی تعداد کرایہ کی شرحوں میں کی جانے والی تبدیلیوں سے آہستہ آہستہ پیچھے رہ جاتی ہے۔ موجودہ فروخت کی قیمتوں کے سلسلے میں فروخت کے لیے گھروں کی تعداد کو بھی پیش نظر رکھا جاتا ہے؛ یقیناً یہ تعداد رہائش کے آغاز کے عمل کو متاثر کرے گی۔ کیونکہ نئے گھر کی فروخت کی رپورٹ اکثر بڑی نظرثانی سے مشروط ہوتی ہے کہ ماہانہ کے نمبروں کو اکثر ناقابلِ اعتبار تصوّر کیا جاتا ہے۔ نتیجے کے طور پر مارکیٹ پر اس انڈیکیٹر کا ممکنہ اثر متضاد ہے؛ اس کے بجائے ٹریڈرز ہوم سیلز کی موجودہ رپورٹ کو زیادہ اہمیّت دیتے ہیں جو مہینے کے شروع میں جاری کی جاتی ہے۔
یہ انڈیکیٹر گزشتہ ماہ امریکہ میں تخلیق کردہ غیر کاشتکاری سے متعلق نئی ملازمتوں کی کل تعداد کا اندازہ ہے۔ کرنسی مارکیٹ پر فوری اثرات کے امکانات کے لحاظ سے یہ شاید تمام معاشی انڈیکیٹرز میں سب سے اہم ہے۔ نان فارم ایمپلائمنٹ چینج (جسے نان فارم پے رول رپورٹ بھی کہا جاتا ہے) اس قدر بڑی حد تک اثرانداز ہے کیونکہ اس کے اثرات امریکی معیشت کی مضبوطی، یا شاید کمزوری سے متعلق ہیں۔ پیدا ہونے والی نئی ملازمتوں کی تعداد کا صارفین کے اخراجات سے گہرا تعلق ہے، جو بدل میں جی ڈی پی (مجموعی گھریلو پیداوار) میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ انڈیکیٹر ہر مہینے کے پہلے جمعہ کو جاری کیا جاتا ہے اور اس میں گزشتہ ماہ کا ڈیٹا ہوتا ہے۔ یہ رپورٹ اپنی نوعیت کی اولیّن (محنت کے اعدادوشمار سے متعلق) ہے اور ہر ماہ سامنے آتی ہے اور اسے اکثر ایک ایسے انڈیکیٹر کے طور پر سمجھا جاتا ہے جس میں عام طور پر حیران کن اعداد و شمار متوقع ہوتے ہیں۔ ہر بڑی مالیاتی مارکیٹ کے ٹریڈر اس کے اجراء کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مارکیٹ پر اس کے فوری اثرات کی وجہ سے اکثر تجارتی حکمتِ عملیوں میں اس کی نسبت سے ردوبدل کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
یہ انڈیکیٹر غیر کاشتکاری شعبے میں سہ ماہی نمو (سالانہ) پر ایک نظر ڈالتا ہے۔ اشیاء اور خدمات کی پیداوار کے لیے بنیادی طور پر لیبر کی کارکردگی کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس رپورٹ کو ٹریڈرز کی طرف سے بغور دیکھا جاتا ہے کیونکہ یہ افراط زر کے امکانات کی ایک جھلک دکھاتی ہے؛ کیونکہ مینوفیکچررز قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
ذاتی اخراجات سامان اور خدمات پر ایک مقررہ مدت (ماہ) میں صارفین کی طرف سے خرچ کی گئی کل رقم کی ایک سادہ پیمائش ہے۔ چونکہ صارفین کے اخراجات معیشت کی مجموعی تصویر پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں، اور اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ یہ جی ڈی پی (مجموعی گھریلو پیداوار) کے نصف سے زیادہ کا حصہ ہے، اس اشارے کے رجحانات میں نظر آنے والے اضافے کا کسی ملک کی کرنسی پر مثبت اثر ہونا چاہیے۔
بیروزگاری کی شرح، جیسا کہ کوئی تصوّر کر سکتا ہے، امریکیوں کی کل تعداد کا ایک اندازہ ہے جو بیروزگار ہیں اور جو کہ اس وقت روزگار کی تلاش میں ہیں۔ چونکہ صارفین کے اخراجات معاشی بہتری کا ایک بہت بڑا حصْہ ہیں، اور جو لوگ ملازمت کرتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ خرچ کرتے ہیں جو کہ روزگار نہیں رکھتے ہیں، اس انڈیکیٹر میں نظر آنے والی کمی کا رجحان کسی ملک کی مجموعی اقتصادی طاقت پر مثبت اثر ڈالے گا۔ بیروزگاری کی رپورٹ کو ٹریڈرز کی طرف سے ایک سست رفتار انڈیکیٹر سمجھا جاتا ہے، مطلب یہ ہے کہ اس کے اندر موجود مواد مستقبل کے تخمینوں کی راہ میں بہت کم معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح، اس انڈیکیٹر کو اتنا زیادہ قابل قدر نہیں سمجھا جاتا جتنا شاید اس کا نام تجویز کرے گا۔
یہ انڈیکیٹر ایک پیمائش ہے جو پیداوار فی گھنٹہ مائنس افراط زر کا حساب لگاتا ہے، یا دوسرے لفظوں میں فی گھنٹہ پیداوری اور معاوضہ فی گھنٹہ کے درمیان تعلق۔ فی گھنٹہ معاوضے میں اضافہ یقیناً یونٹ کی مزدوری کی لاگت میں اضافہ کرے گا۔ اس لاگت کو پورا کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ فی گھنٹہ زیادہ لیبر پیداوری کو آسان بنایا جائے۔ اس اشارے میں نظر آنے والے اعلیٰ رجحانات کو کسی ملک کی معیشت اور اس طرح ان کی کرنسی کو بھی مثبت طور پر متاثر کرنا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب کمپنیاں مزدوری کے لیے زیادہ قیمت ادا کرنے پر مجبور ہوں گی (اجرت کی افراط زر) صارفین جلد ہی لاگت میں بھی اضافہ دیکھیں گے (صارفین کی افراط زر)۔ یہ انڈیکیٹر تاجروں کے لیے اہم ہے، کیونکہ اجرت کی افراط زر اکثر صارفین کی افراط زر کا پیش خیمہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی ملکی پیداوار، شرح سود وغیرہ پر اثر پڑے گا۔
براہ کرم چیٹ شروع کرنے کے لیے فارم کو پُر کریں۔
فی الحال براہ راست چیٹ دستیاب نہیں ہے براہ کرم بعد میں دوبارہ کوشش کریں
رازداری پالیسی | قانونی دستاویز کاری | کوکیز
قانونی: HF Markets (SV) لمیٹڈ رجسٹریشن نمبر 22747 IBC 2015 کے ساتھ سینٹ وینسینٹ اور گریناڈائنز میں بطور بین الاقوامی کاروباری کمپنی بصورت ادارہ تشکیل شدہ ہے۔
ویب سائٹ HF مارکیٹس گروپ آف کمپنیوں کے ذریعہ چلائی جاتی ہے اور مواد فراہم کرتی ہے، جس میں شامل ہیں:
خطرے کا انتباہ: لیوریج شدہ پراڈکٹس جیسا کہ فاریکس اور ڈیریویٹوز کی ٹریڈنگ تمام سرمایہ کاروں کے لیے موزوں نہیں ہیں کیونکہ وہ آپ کے سرمائے کے لیے بہت زیادہ خطرہ رکھتے ہیں۔ براہ مہربانی یقینی بنائیں کہ آپ، ٹریڈنگ سے قبل، اپنے سرمایہ کاری کے مقاصد اور تجربے کی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس میں شامل خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہوں، اور اگر ضروری ہو تو آزادانہ مشورہ لیں۔ براہ مہربانی پڑھیں مکمل رسک ڈسکلوژر۔
HFM بعض عمل داری علاقوں کے رہائشیوں، بشمول امریکہ، کینیڈا، سوڈان، شام، ایران، شمالی کوریا اور دیگر کو خدمات پیش نہیں کرتی ہے۔
We have detected that you are visiting our website from the United States
Please be advised that we do not offer any of our services to U.S. citizens or residents.
You may continue navigating our website if YOU ARE NOT a U.S. citizen or resident, otherwise, you may leave this site.