BOJ (بینک آف جاپان) اپریل اور اکتوبر میں ایک سیمی اینوئل رپورٹ شائع کرتا ہے جس میں معاشی مسائل پر بینک کے موقف اور احساسات کا خاکہ پیش کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں معیشت کا مجموعی اندازہ، افراط زر پر ایک نظر (جو بالآخر شرح سود سے متعلق ہے) اور اقتصادی پالیسی پر تفصیلی نظر ڈالی جاتی ہے۔ کیونکہ یہ رپورٹ سیمی اینئول یعنی ششماہی ہوتی ہے اس کے خاکے کے تخمینے آنے والے چھ ماہ کے لیے ہوتے ہیں۔
CPI کنزیومر پرائس انڈیکس کا مخفف ہے، یہ ایک بنیادی انڈیکیٹر ہے جو قیمتوں میں افراط زر یا قیمت میں اضافے کی شرح کو قائم کرتا ہے جیسا کہ صارفین اشیاء اور خدمات کی خریداری کرتے وقت دیکھتے ہیں۔ مرکزی CPI جیسا کہ جاپانی حکومت نے جاری کیا ہے، جمع کردہ اعداد و شمار سے تازہ خوراک کی اشیاء کو خارج کر دیتا ہے، کیونکہ وہ زیادہ غیر مستحکم سمجھی جاتی ہیں اور اس طرح افراط زر کے مجموعی رجحانات کو کم کر سکتی ہیں۔ غیر مستحکم کھانے کی اشیاء کے اخراج کے ساتھ، مرکزی CPI کو CPI کا زیادہ قابل اعتماد حساب سمجھا جاتا ہے۔ کنزیومر پرائس انڈیکس کو بروقت اور تفصیلی افراط زر کے انڈیکیٹر کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ عام طور پر، یہ فرض کیا جاتا ہے کہ CPI میں بڑھتا ہوا رجحان کسی ملک کی کرنسی پر مثبت اثر ڈالے گا۔ مرکزی بینک قیمتوں کے استحکام کے حوالے سے سب سے زیادہ فکر مند ہوتے ہیں۔ اگر افراط زر کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہو تو قیمتوں کو واپس نیچے لانے کی کوشش میں شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا۔ عالمی سطح پر، کہا جاتا ہے کہ بڑھتی ہوئی شرح سود غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ کو راغب کرتی ہے، جس کے نتیجے میں، عالمی سطح پر کسی ملک کی کرنسی کی طلب اور قدر میں اضافہ ہو گا۔ CPI ایک قابل توجہ بنیادی انڈیکیٹر ہے اور مارکیٹ میں اسے اپنے ممکنہ اثرات کے لحاظ سے اعلیٰ درجہ پر تصور کیا جاتا ہے۔
کور مشینری آرڈرز مشین مینوفیکچررز کے ساتھ رکھی گئی مشینری سے متعلق مصنوعات کے نئے آرڈرز کی مجموعی قدر کا اندازہ ہے۔ اس انڈیکیٹر میں دیکھا جانے والا بڑھتا ہوا رجحان معیشت کی مضبوطی اور اس طرح کرنسی کی مضبوطی کی علامت ہے۔ مینوفیکچررز سے آرڈرز میں اضافے کا مطلب ہے کہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری توسیع کے لیے تیار ہے۔
مجموعی ملکی پیداوار کو ملک کی مجموعی اقتصادی حالت کا سب سے وسیع، سب سے زیادہ جامع بیرومیٹر سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک مخصوص مدت کے دوران کسی ملک (ملکی سطح پر) میں تیار کی جانے والی حتمی اشیا اور خدمات پر تمام مارکیٹ ویلیوز کا ایک اندازہ ہے۔ کسی ملک کی جی ڈی پی میں دیکھا جانے والا بڑھتا ہوا رجحان ظاہر کرتا ہے کہ مذکورہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ نتیجے کے طور پر غیر ملکی سرمایہ کار اس ملک کے بانڈ اور اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ شرح سود میں اضافے کو بڑھتے ہوئے جی ڈی پی کی پیروی کے طور پر دیکھنا کوئی معمولی بات نہیں ہے، کیونکہ مرکزی بینکوں کا اپنی بڑھتی ہوئی معیشتوں پر اعتماد بڑھے گا۔ بڑھتی ہوئی جی ڈی پی اور ممکنہ طور پر زیادہ شرح سود کا امتزاج عالمی سطح پر اس ملک کی کرنسی کی طلب میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
بنیادی جی ڈی پی (مجموعی ملکی پیداوار) کے اعداد و شمار کے علاوہ بعض حکومتیں جی ڈی پی ڈیفلیٹر بھی جاری کرتی ہیں۔ جی ڈی پی ڈیفلیٹر رپورٹ برائے نام اور حقیقی جی ڈی پی کے درمیان فرق کو شائع کرتی ہے۔ رپورٹ میں سالانہ سہ ماہی افراط زر کی شرح کا ایک اندازہ لگایا جاتا جو کہ تمام اقتصادی سرگرمیوں پر لاگو ہوتا ہے۔
صنعتی پیداوار فیکٹریوں اور دیگر صنعتی پیداواری سہولیات کے ذریعے تیار کردہ مصنوعات کی مجموعی ڈالر کی مقدار کا ایک اندازہ ہے۔ پیداوار کی بڑھتی ہوئی سطح یقیناً ایک مضبوط ہوتی ہوئی معیشت کی نشاندہی کرے گی، اس طرح اس انڈیکیٹر میں دیکھا جانے والا بڑھتا ہوا رجحان کسی ملک کی کرنسی کی پوزیشن کو مثبت طور پر متاثر کرے گا۔ صنعتی پیداوار کا ذاتی آمدنی، مینوفیکچرنگ روزگار اور اوسط آمدنی کے ساتھ گہرا تعلق ہے کیونکہ کاروباری سائیکل پر اس کا فوری رد عمل اکثر ان انڈیکیٹرز پر ایک پیشگی نظر ڈالنے کی اجازت دیتا ہے۔
شاید تمام معاشی انڈیکیٹرز کا مرکز وہ عوامل ہیں جو شرح سود کے فیصلوں سے متعلق ہیں۔ درحقیقت، زیادہ تر تو اس پر بحث کریں گے کہ دیگر اقتصادی انڈیکیٹرز اوسط ٹریڈر کی جانب سے زیر التواء شرح سود کی تبدیلیوں کا اندازہ لگانے کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ بینک آف جاپان (BOJ) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی ماہانہ شرح سود کی اسٹیٹمنٹ شائع کرتی ہے۔ اسٹیٹمنٹ کے زیادہ تر حصے میں مختلف اقتصادی عوامل کی وضاحت شامل ہوتی ہے جنہوں نے ملک کی قلیل مدتی شرح سود کے لیے شرحوں میں تبدیلی (یا اس کی کمی) کو متاثر کیا، جسے "اوور نائٹ کال ریٹ" بھی کہا جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بصیرت بھی شامل ہوگی کہ اگلی شرح سود کا فیصلہ کیا ہوسکتا ہے۔ قلیل مدتی سود کی شرح کسی بھی بڑی مالیاتی منڈی میں ٹریڈرز کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ یہ اس حقیقت کی وجہ سے ہے کہ اعلیٰ سود کی شرح غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جو سب سے کم ممکنہ خطرے کے بدلے زیادہ سے زیادہ ممکنہ ریٹرن کے خواہاں ہوتے ہیں۔ مرکزی بینک قیمتوں کے استحکام کے حوالے سے سب سے زیادہ فکر مند ہوتے ہیں۔ اگر افراط زر کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہو تو قیمتوں کو واپس نیچے لانے کی کوشش میں شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا۔ عالمی سطح پر، کہا جاتا ہے کہ بڑھتی ہوئی شرح سود غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ کو راغب کرتی ہے، جس کے نتیجے میں، عالمی سطح پر کسی ملک کی کرنسی کی طلب اور حیثیت میں اضافہ ہو گا۔ تجربہ کار ماہرین اقتصادیات افراط زر اور شرح سود کے درمیان تعلق کو سمجھتے ہیں، یعنی افراط زر زیادہ شرح سود سے پہلے ہوتا ہے، جو بالآخر کسی ملک کی کرنسی کی عالمی طلب میں اضافہ کرتا ہے۔
PMI پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس کامخفف ہے۔ رپورٹ شائع ہونے سے پہلے خریداری مینیجرز سے ان کی پوزیشن سے متعلقہ معاشی عوامل کی موجودہ صورتحال، نئے آرڈرز، انوینٹریز، پیداوار، روزگار وغیرہ جیسے عوامل پر سروے کیا جاتا ہے۔ ٹریڈرز اس انڈیکٹر پر نگاہ رکھتے ہیں کہ یہ انڈیکیٹر (لیڈنگ انڈیکیٹر) اس ڈیٹا کی طرف لے جاتا ہے جو کہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خریداری مینیجرز اپنی کمپنی کی کارکردگی پر پیشگی نظر رکھتے ہیں۔ انڈیکیٹر توسیع، یا اس کی کمی کا ایک اندازہ کے لیے 50 کی ریڈنگ کا استعمال کرتا ہے۔ 50 سے اوپر کی ریڈنگ سے معاشی توسیع کی نشاندہی ہو گی۔
یہ انڈیکیٹر ان تبدیلیوں کا ایک اندازہ ہے جو جاپان کی گردش میں کُل کرنسی میں سالانہ بنیاد پر نظر آتی ہیں۔ اس میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس اور یقینی طور پر بینک نوٹ اور سکے شامل ہوں گے۔ بنیادی طور پر یہ رپورٹ ہر سال بینک آف جاپان کی طرف سے جاری کی جانے والی اضافی کرنسی کی کل رقم کو ظاہر کرتی ہے۔ جب ایک سال کے دوران، یا چند سالوں کے دوران مالیاتی بنیاد میں اضافہ ہوتا ہے، تو نتیجہ عام طور پر ین کے لیے افراط زر کی بلند شرح ہوتا ہے۔
مجموعی طور پر ملکی اخراجات ملکی اشیاء اور خدمات پر صارفین کے اخراجات کی کل رقم کا ایک اندازہ ہیں۔ اس انڈیکیٹر میں نظر آنے والے بڑھتے ہوئے رجحانات کسی ملک کی کرنسی کی پوزیشن کو مضبوط بناتے ہیں۔ بالکل واضح طور پر، صارفین کے اخراجات میں اضافہ معیشت پر مثبت اثر ڈالے گا۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ صارفین کے اخراجات اور جی ڈی پی (مجموعی ملکی پیداوار) کے درمیان تعلق ہے، یعنی کہ صارفین کے اخراجات جی ڈی پی کا تقریباً نصف ہوتے ہیں، جو یقیناً ایک بہت اہم اقتصادی انڈیکیٹر سمجھا جاتا ہے۔
ریٹیل سیلز ایک مقررہ مدت میں ریٹیل سیلز کی کُل قیمت کی ایک اندازہ ہے۔ چونکہ صارفین کے اخراجات کا ایک بڑا حصہ اس انڈیکیٹر میں شامل ہوتا ہے اور چونکہ یہ انڈیکیٹر صارفین کے اخراجات سے متعلق نمبروں کی اطلاع دینے کے لیے عام طور پر مہینے کا اولین ہوتا ہے، اس لیے ٹریڈر اس انڈیکیٹر کا بغور جائزہ لیتے ہیں۔ ریٹیل سیلز ٹریڈرز کو صارفین کے اخراجات کی صورت حال پر اچھی طرح نظر ڈالنے کا موقع دیتی ہیں، جو یقیناً جی ڈی پی (مجموعی ملکی پیداوار) کا تقریباً نصف ہو گی۔ دیگر الفاظ میں، ٹریڈر ریٹیل سیلز کو صارفین کے اخراجات میں برتری کی وجہ سے دیکھتے ہیں، جو کہ بدلے میں، جی ڈی پی میں اپنی برتری کی وجہ سے اہم ہے۔ اس انڈیکیٹر کے اندر نظر آنے والے بڑھتے ہوئے رجحانات کو کسی ملک کی کرنسی کی حیثیت کو مثبت طور پر متاثر کرنا چاہیے۔
یہ انڈیکیٹر خدمات کے شعبے میں خرچ کردہ رقوم کی تبدیلیوں کی پیمائش کا ایک مجموعہ ہے۔ اس شعبے میں دیکھے جانے والے بڑھے ہوئے اخراجات روزگار کی بڑھتی ہوئی شرحوں کی نمائندگی کر سکتے ہیں، جو کہ اصولاً صارفین کے اخراجات میں اضافے پر منتج ہو گا۔ اس طرح اس انڈیکیٹر میں نظر آنے والے مثبت رجحان کو کسی قوم کی معیشت اور اس کی کرنسی کو مثبت طور پر متاثر کرنا چاہیے۔
براہ کرم چیٹ شروع کرنے کے لیے فارم کو پُر کریں۔
فی الحال براہ راست چیٹ دستیاب نہیں ہے براہ کرم بعد میں دوبارہ کوشش کریں
رازداری پالیسی | قانونی دستاویز کاری | کوکیز
قانونی: HF Markets (SV) لمیٹڈ رجسٹریشن نمبر 22747 IBC 2015 کے ساتھ سینٹ وینسینٹ اور گریناڈائنز میں بطور بین الاقوامی کاروباری کمپنی بصورت ادارہ تشکیل شدہ ہے۔
ویب سائٹ HF مارکیٹس گروپ آف کمپنیوں کے ذریعہ چلائی جاتی ہے اور مواد فراہم کرتی ہے، جس میں شامل ہیں:
خطرے کا انتباہ: لیوریج شدہ پراڈکٹس جیسا کہ فاریکس اور ڈیریویٹوز کی ٹریڈنگ تمام سرمایہ کاروں کے لیے موزوں نہیں ہیں کیونکہ وہ آپ کے سرمائے کے لیے بہت زیادہ خطرہ رکھتے ہیں۔ براہ مہربانی یقینی بنائیں کہ آپ، ٹریڈنگ سے قبل، اپنے سرمایہ کاری کے مقاصد اور تجربے کی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس میں شامل خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہوں، اور اگر ضروری ہو تو آزادانہ مشورہ لیں۔ براہ مہربانی پڑھیں مکمل رسک ڈسکلوژر۔
HFM بعض عمل داری علاقوں کے رہائشیوں، بشمول امریکہ، کینیڈا، سوڈان، شام، ایران، شمالی کوریا اور دیگر کو خدمات پیش نہیں کرتی ہے۔
We have detected that you are visiting our website from the United States
Please be advised that we do not offer any of our services to U.S. citizens or residents.
You may continue navigating our website if YOU ARE NOT a U.S. citizen or resident, otherwise, you may leave this site.