کرنسی کے مخففات

چونکہ غیر ملکی کرنسیوں کو دوسری کرنسی کے مقابلے میں کرنسی کی قیمت کے حوالے سے مندرج (کوٹ) کیا جاتا ہے، لہذا ایک فاریکس کی جوڑی دونوں کرنسیوں کے مخفف پر مشتمل ہوتی ہے، جسے سلیش '/' کے ذریعے الگ کیا جاتا ہے۔ استعمال شدہ مخففات 1947 میں تشکیل دیے گئے تھے اور ہم نے کچھ کو ذیل میں درج کیا ہے:

کرنسی کے مخففات:

  • GBP = گریٹ برٹش پاؤنڈ
  • EUR = یورو
  • CHF = کنفیڈریشو ہیلوٹیکا فرانک (سوئس فرانک)
  • USD = امریکی ڈالر
  • CAD = کینیڈین ڈالر
  • JPY = جاپانی ین
  • AUD = آسٹریلین ڈالر
  • NZD = نیوزی لینڈ ڈالر

کرنسیوں کا کاروبار ہمیشہ جوڑے میں ہوتا ہے، مثال کے طور پر EUR/USD، USD/JPY۔ ہر پوزیشن کا تقاضا ہوتا ہے کہ ایک کرنسی کی خریداری ہو اور دوسری کی فروخت ہو۔ جب کوئی یہ کہےکہ ' وہ EUR/USD خرید رہے ہیں' تو وہ یورو خرید رہے ہوتے ہیں اور ڈالر فروخت کر رہے ہوتے ہیں۔

ٹریڈ کرنے کے لیے فاریکس کرنسی کے کئی جوڑے دستیاب ہوتے ہیں، جیسے ڈینش کرون، میکسیکو پیسو، اور روسی روبل۔ تاہم، کرنسی کے ان جوڑوں کی عام طور پر کم ٹریڈنگ کی جاتی ہے، اور انہیں میجر یا نمایاں کرنسیوں میں شمار نہیں کیا جاتا ہے۔

میجر فاریکس کرنسی جوڑے

فاریکس کرنسی کے بعض جوڑوں کی ٹریڈنگ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ کی جاتی ہے۔ کرنسی کے جوڑے جن میں سب سے زیادہ والیوم ہوتا ہے وہ 'میجرز' پر مشتمل ہوتے ہیں۔ وسیع پیمانے پر اس پر اتفاق کیا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل 6 جوڑے میجرز تصور کیے جاتے ہیں۔

مثلاً، فرض کرتے ہیں کہ ایک فاریکس ٹریڈر GBP/USD کی 1 سٹینڈرڈ لاٹ خریدتا ہے۔ موجودہ زر مبادلہ کی شرح 1.9615 ہے۔ بنیادی طور پر یہ ٹریڈر 196150$ کے عوض 100000 پاؤنڈ خرید رہا ہے۔ دوبارہ، مثال کی خاطر، فرض کرتے ہیں کہ فاریکس مارکیٹ کا ریٹ 15 پپس بڑھ کر 1.9630 ہو گیا اور ٹریڈر پوزیشن کو نپٹا دیتا ہے۔ وہی 100000 پاؤنڈ اب 196300 قدر کا ہو چکا ہے، اور ٹریڈ کو 150$ کا منافع ہوا۔

  • EUR/USD
  • GBP/USD
  • USD/JPY
  • USD/CHF
  • USD/CAD
  • AUD/USD

بعض اوقات کرنسی جوڑوں کے لیے نک نیم استعمال ہوتے ہیں۔ فاریکس کرنسی کے جوڑوں اور عام طور پر ہر ایک کے لیے مستعمل نک نیمز کی فہرست ذیل میں دی جاتی ہے:

  • GBP - پاؤنڈ، کیبل، یا سٹرلنگ
  • EUR - یورو
  • CHF - سوئسی، یا فرانک
  • USD - گرین بیک
  • CAD - لونی
  • AUD - آسی
  • NZD - کیوی
  • JPY - ین
chat icon