ریٹیل 'فاریکس' مارکیٹ ایکسچینج سے ہٹ کر غیر ملکی کرنسی کی ریٹیل مارکیٹ ہے جہاں شرکاء کرنسیوں کی خرید و فروخت، تبادلہ اور ان کا تخمینہ لگا سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر، ایک کرنسی کو دوسری سے بدلنے کا عمل سادہ ٹریڈ ہے جو کہ دو شامل کرنسیوں کے حالیہ نرخوں کی بنیاد پر استوار ہوتی ہے۔ کرنسی مارکیٹ مرکزی بینکوں، انویسٹمنٹ اور کمرشل بینکوں، فنڈ مینجمنٹ فرموں (میوچل فنڈز اور ہیج فنڈز)، نمایاں کارپوریشنوں، اور انفرادی سرمایہ کاروں یا سٹہ بازوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ فاریکس مارکیٹ، انٹربینک مارکیٹ کے اشتراک سے، دنیا کی سب سے بڑی مالیاتی مارکیٹوں میں سے ایک ہوتی ہے جس کا ریٹیل سیکٹر مجموعی طور پر فاریکس مارکیٹ کے والیم کے ایک مختصر جزو پر مشتمل ہوتا ہے

میں فاریکس ٹریڈنگ کیسے کر سکتا ہوں؟

نجی شعبے کے سرمایہ کاروں اور افراد کو اکثر ریٹیل فاریکس ٹریڈرز کے طور پر گردانا جاتا ہے۔ ریٹیل فاریکس ٹریڈرز، یا سٹہ باز، عام طور پر ایکسچینج سے ہٹ کر ریٹیل فارن کرنسی مارکیٹ (یا فاریکس مارکیٹ) تک بذریعہ فاریکس بروکر رسائی پا لیتے ہیں۔ وہ بذات خود اصل انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈ نہیں کرتے ہیں۔ روایتی طور پر اس میں ریٹیل فاریکس مارکیٹ کے لیے تشکیل کردہ خصوصی فاریکس ٹریڈنگ سافٹ وئیر شامل ہوتا ہے - جیسا کہ MetaTrader 4 (ایک MetaQuotes پروڈکٹ) یا ٹریڈنگ پلیٹ فارمز جو انٹرنیٹ پر استعمال کے لیے کمپنی نے اندرونی طور پر تشکیل دیے ہوں۔

بروکرز آپ اور ان کے لیکوئیڈیٹی پارٹنر یا پارٹنرز (بسا اوقات بڑے عالمی بنیکس) کے مابین پُل کا کردار ادا کرتے ہیں جن کے پاس بصورت دیگر کاروبار کے لیے کافی سرمایہ موجود نہیں ہوتا ہے۔ ایسا کئی طریقوں میں سے ایک کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ جب کہ بعض برورکز مارکیٹ میکرز کے طور پر کام کرتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ وہ لیکوئیڈیٹی تشکیل دیتے ہیں اور بعض خطرات کی توقع رکھتے ہیں، دیگر ریٹیل بروکرز ان بڑے بینکوں کے ذریعے براہ راست ٹریڈز کو نپٹاتے ہیں جو کہ اپنی لیکوئیڈیٹی فراہم کرتے ہیں۔ موخر الذکر کو براہ راست بذریعہ پراسیسنگ سے منسوب کیا جاتا ہے۔

فاریکس مارکیٹ کے اوقات

دیگر مالیاتی ماکیٹوں کے برعکس، فاریکس مارکیٹ دن میں 24 گھنٹے، ہفتے میں 5 ایام تک کام کرتی ہے۔ سڈنی سے آغاز لیتے ہوئے، پھر ٹوکیو تک جاتی ہے جس کے بعد یورپ اور آخر کار امریکا تک، یہ مارکیٹ اتوار کی شام کو دیر سے کھلتی ہے اور پھر جمعہ کے آخری اوقات میں بند ہوتی ہے۔ اس کو بینکوں کے الیکٹرانک نیٹ ورک، کارپوریشنوں اور انفرادی ٹریڈرز کے درمیان کرنسی کے تبادلوں کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ ریٹیل ٹریڈرز کے لیے فاریکس کو بنیادی طور پر تخمینہ جاتی سرمایہ کاری کے لیے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور کرنسیوں کی اصل حالت میں ترسیل تقریباً کبھی بھی مقصود نہیں ہوتی ہے۔